عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 152142
جواب نمبر: 15214201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1172-1146/M=9/1438
لسٹرین اگر حلق کے اندر نہ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا لیکن روزے کی حالت میں لسٹرین کا استعمال مکروہ ہے جیسے روزے میں ٹوٹھ پیسٹ، منجن وغیرہ کا استعمال مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
یہاں رمضان میں مجھے تراویح پڑھانا ہے، یہاں کیوں کہ آٹھ تراویح ہوتی ہے، تو میں باقی تراویح کب پڑھوں؟ کیوں کہ وتر بھی میں ہی پڑھاؤں گا۔ (۲) یہاں وتر دو سلام سے ہوتی ہے، پہلی دو رکعت ایک سلام کے ساتھ اور تیسری رکعت ایک سلام کے ساتھ اور آخری رکعت کے قومہ میں دعا پڑھتے ہیں۔ یہاں مجھے تراویح اور وتر پڑھانی ہوگی۔ یہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ لازمی دو سلام کے ساتھ وتر پڑھو، میں مسلکاً حنفی ہوں تو میں کیا کروں؟بعد میں اپنی وتر دوبارہ پڑھوں یا اسی میں ادا ہوجائے گی؟ شریعت کی روشنی میں جواب سے نوازیں۔
1849 مناظررمضان سے ایک دن پہلے کا روزہ جسے نفلی روزہ کی نیت سے کیا گیاہویہ روزہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
میری منگیتر پہلے رمضان سے ہی اعتکاف میں ہے اور میں ذکر کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔او رکیا ذکر کے لیے دعا ضروری اوراچھی ہے ذکر کے لیے اوراس پر ثواب ملے گا کیوں کہ وہ ذکر میں پورا وقت استعمال کرنا چاہتی ہے اور عبادت میں اورہمیں عورتوں کے اعتکاف کے بارے میں کوئی کتاب چاہتے ہیں جس میں تما م دعا اور ذکر مذکور ہوں۔ نیز آپ کتاب اس پتہ پر روانہ کردیں: ہدی حفظ الرحمن پٹیل، مصطفے مسجد مدھواس دروازہ، لونا واڑہ، ضلع پنچ محل، صوبہ گجرات، انڈیا۔ (اگر اس کی قیمت ہوگی تو ہم ادا کردیں گے)۔ نوٹ: کتاب اگر ہندی میں ہو تو بہتر ہے ورنہ اردو میں۔
845 مناظرشعبان کے نفل روزوں کے بارے میں سناہے کہ یہ بدعت ہے۔ براہ کر م، تفصیل سے جواب دیں۔
کیا عورتوں کو اس کی اجازت ہے کہ وہ (رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا) مسنون اعتکاف مسجد کے احاطے میں کریں؟ اگر ہاں، تو کیا اس سلسلے میں کسی صحابیہ کی کوئی مثال ہے کہ انھوں نے مسجد نبوی یا کسی اور مسجد میں اعتکاف کیا ہو؟
میرا ایک بھائی ایک دماغی مرض (manic depression) سے دوچار ہے اور وہ نفسیاتی فریب کا شکار ہے جیسے ہذیان، آوازوں کا سننا، یہ سمجھنا کہ اللہ اس سے کلام کرتے ہیں وغیرہ ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا روزہ رکھنا اس کے اوپر فرض ہے؟ وہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے دوا لیتے ہیں لیکن وہ صد فی صد نارمل نہیں ہوتے۔ دوا سے اس کو کچھ حد تک راحت ہوجاتی ہے۔ جواب کے لیے شکر گزار ہوں گا۔