• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 151979

    عنوان: اگر میاں بیوی نے روزے کی حالت میں جماع کر لیا تو دونوں پر کس طرح کا کفارہ لازم آئے گا؟

    سوال: (۱) اگر میاں بیوی نے روزے کی حالت میں جماع (ہمبستری) کر لیا تو دونوں پر کس طرح کا کفارہ لازم آئے گا؟ (۲) اگر شوہر شرعی عذر کے حساب سے روزہ سے نہیں ہے لیکن بیوی روزہ سے تھی، پھر شوہر کی کشش اور اس کی رضامندی کے لیے اس نے روزہ توڑ لیا اور جماع کر لیا تو ایسی صورت میں بیوی پر کفارہ لازم آئے گا؟ اگر آئے گا تو کیا کفارہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 151979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 839-682/D=9/1438

    (۱) اگر رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے کی حالت میں ہمبستری کرلیا تو میاں بیوی دونوں پر ایک ایک روزے کی قضا اور ساٹھ ساٹھ روزے مسلسل بطور کفارہ کے رکھنا واجب ہے۔

    (۲) اگر رمضان کے مہینہ میں ایسا ہوا ہے تو بیوی پر قضا اور کفارہ دونوں واجب ہے، یعنی ایک روزہ قضا کا اور ساٹھ روزے مسلسل کفارے کے رکھنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند