• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 151948

    عنوان: کیا مسجد نبوی (مدینہ) میں اعتکاف کے دوران روضہٴ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھنے کے لیے جاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا مسجد نبوی (مدینہ) میں اعتکاف کے دوران روضہٴ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھنے کے لیے جاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 837-731/D=9/1438

    بظاہر روضہ اطہر کے سامنے کاحصہ (جہاں کھڑے ہوکر سلام پڑھتے ہیں) مسجد نبوی کا حصہ معلوم ہوتاہے اس لیے معتکف سلام پرھنے کے لیے وہاں جا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند