• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 151746

    عنوان: رمضان کی طرح مسنون روزوں کے سحر و افطار کا لاوٴدسپیکر سے اعلان کرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علم کرام کیا نفلی روزوں مثلاً ( ۵۱ شعبان یا رمضان کے بعد کے ۶ روزے )کے روزوں کے سحر و افطار کا لئے بھی اسی طرح لاؤڈ سپیکر پر باآواز بلند اعلان کیا جا سکتا ہے جس طرح ماہ رمضان میں کیا جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 151746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 813-659/D=9/1438

    ایک دو مرتبہ تو رمضان میں اعلان کرنے کی گنجائش ہے، اس سے زائد یا مسلسل اعلان کرتے رہنا رمضان میں بھی درست نہیں کہ جو پہلے فارغ ہوچکا یا مریض ومعذور ہے یا تہجد میں مشغول ہے ان سب لوگوں کو تکلیف ہوگی۔

    لیکن ۱۵/ شعبان یا رمضان کے بعد ۶/ روزے چونکہ عام مسلمانوں کا معمول نہیں ہے، اس لیے اکثریت کے خلل کا لحاظ کرتے ہوئے اعلان نہ کرنا مناسب ہے، جس کو روزہ رکھنے کا ارادہ ہو وہ اٹھنے کا بھی خود ہی انتظام کرے گا، اور افطار کے لیے اذان مغرب کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند