• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 15041

    عنوان:

    ایک شخص جس کو مرگی کی بیماری ہے ، وہ سوچتاہے کہ رمضان کے مہینہ میں روزہ رکھنے سے اس کی صحت پر اثر ہوگا (کیوں کہ گرمی کے موسم کے دن طویل ہوتے ہیں)، کیا یہ اس کے لیے جائز ہوگا کہ وہ رمضان کے مہینہ میں روزہ نہ رکھے او رروزہ کی قضا رمضان کے علاوہ دوسرے دنوں میں کرلے جب کہ دن چھوٹے ہوتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1238=256tl

    اگر کوئی ماہر مسلمان دین دار حکیم یا ڈاکٹر اس کی تصدیق کردے کہ اس شخص کو رمضان میں روزہ رکھنا سخت مضر صحت ہوگا تو اس کے لیے روزہ ترک کرکے دوسرے مہینے میں روزہ رکھنے کی گنجائش ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند