عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 149569
جواب نمبر: 149569
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 809-777/M=7/1438
اگر خون، تھوک پر غالب ہو اور وہ حلق کے اندر چلا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؛ لیکن اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ خون خلق کے نیچے گیا ہے اور یقین کا مطلب ہے کہ دل کا تردد دور ہوجائے اور اسے طمینان ہوجائے کہ ہاں یہی صورت پیش آئی ہے، اور صرف شک کی بنا پر فساد کا حکم نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند