• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 14918

    عنوان:

    میں چائنا میں رہتا ہوں یہاں پر رمضان کا مہینہ سعودی میں رمضان کے ساتھ شروع ہوتاہے۔ جب کہ پاکستان میں اس سے ایک یا دو دن کا فرق ہوتاہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ان ممالک میں اتنا فاصلہ تو ہے نہیں کہ چاند اتنے فرق سے نظر آئے۔ خیر سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں شب قدر کااندازہ کیسے کریں گے؟کیوں کہ ایسا نہ ہو کہ کچھ لوگ جس رات کو شب قدر سمجھیں وہ شب قدر نہ ہو بل کہ کوئی جفت رات ہو۔ آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے، کیوں کہ شب قدر صرف کسی ایک جگہ مکمل ٹھیک ہو گی، تو ایسی صورت میں عام لوگ کیا کریں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1450=1182/د

    جس جگہ جو تاریخ ہوگی وہیں کی تاریخ کے اعتبار سے شب قدر مانی جائے گی، جس طرح رمضان اور عید کی رات دو جگہ مختلف ہوتی ہے، اور ہرجگہ وہاں کی تاریخ کے اعتبار سے حکم ہوتا ہے، پس جس طر نمازوں کا حکم ہرجگہ کے طلوع غروب کے ساتھ ہے، اسی طرح یہاں کے حساب سے جو لیلة القدر ہوگی اس وقت وہ برکات خاصہ یہاں نازل ہوں گی اور جس وقت دوسری جگہ کے حساب سے وہاں لیلة القدر ہوگی ویسے ہی برکات ورحمت وہاں اس وقت متوجہ ہوں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند