عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 145308
جواب نمبر: 145308
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 010-028/Sd=2/1438
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ مسجد نبوی میں اعتکاف فرمانا ثابت ہے،اجتماعی اعتکاف میں اعتکاف کے ساتھ ساتھ متعلقین اور متوسلین کی تربیت بھی مقصود ہوتی ہے، اس لیے رمضان المبارک کے اخیر عشرے میں مشایخ کے ساتھ اجتماعی اعتکاف کرنا اور اُس میں اصلاحی بیانات اور اجتماعی دعا وغیرہ کا ہونا شرعا جائز ہے اور اخیر عشرے میں صرف رات میں اعتکاف کی نیت سے مسجد میں رہنااور اصلاحی بیانات و غیرہ میں شرکت کرنا بھی جائز ہے۔ قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم : من کان اعتکف معي، فلیعتکف العشر الأواخر۔۔۔ ( البخاري، الاعتکاف في العشر الأواخر والاعتکاف في المساجد کلہا، رقم: ۱۱۶۷ )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند