• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 14002

    عنوان:

    کسی عورت نے سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر سے روزہ رکھنا شروع کیا پہلے کے روزوں کی قضا کیسے ادا کرنی ہوگی جب کہ ناپاکی میں رہ جانے والے روزے بھی یاد نہ ہوں کہ کتنے چھوٹے تھے؟

    سوال:

    کسی عورت نے سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر سے روزہ رکھنا شروع کیا پہلے کے روزوں کی قضا کیسے ادا کرنی ہوگی جب کہ ناپاکی میں رہ جانے والے روزے بھی یاد نہ ہوں کہ کتنے چھوٹے تھے؟

    جواب نمبر: 14002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1000=1000/م

     

    بالغ ہونے کے بعد شریعت کے احکام مثلاً نماز، روزے وغیرہا فرض ہوجاتے ہیں، البتہ عورت کے لیے ناپاکی کے ایام میں روزے رکھنا ممنوع ہے، لیکن بعد میں ان کی قضا لازم ہے، صورت مسئولہ میں جس عورت نے سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر میں روزہ رکھنا شروع کیا تو اس کو یہ یاد کرنے کی ضرورت نہیں کہ ناپاکی میں کتنے روزے چھوٹے ہیں کیوں کہ اگر وہ سترہ سال سے پہلے ایک بھی روزہ نہیں رکھتی تھی تو اس کے حق میں پاکی، ناپاکی کے ایام برابر ہیں، ایسی عورت کو صرف یہ طے کرنا ہے کہ وہ بالغ کس عمر میں ہوئی ہے، اگر یہ طے ہوجائے کہ مثلاً عورت چودہ سال کی عمر میں رمضان آنے سے قبل ہوگئی تھی اور روزہ رکھنا شروع کیا سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر سے، تو اس کے ذمہ تین یا چار سال کے رمضان کے روزوں کی قضا لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند