• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9381

    عنوان:

    میری رات کوعشاء کے بعد پاکستان کی فلائٹ ہے جو کہ تیرہ چودہ گھنٹوں کی ہے۔ میں عشاء ایئر پورٹ پر قصر کروں گا پوری پڑھوں گا؟ (۲) سفر رات کو شروع ہوگا اور پوری رات سفر کے بعدرات کو سات بجے فلائٹ دبئی پہنچے گی۔ فلائٹ میں کتنی اورکون کون سی نماز پڑھنی ہوگی، کیوں کہ رات ہی کو سفر ہوگا؟ (۳) نماز کے اوقات کیسے شمار کروں گا؟ (۴) ہوائی جہاز میں نماز کے لیے جگہ نہیں ہوتی ہے اور اگر ہوتی بھی ہے تو فلائٹ کے عملہ والے آج کل کے حالات کی وجہ سے کھڑے ہونے نہیں دیتے ہیں۔ کیا سیٹ پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ مہربانی فرماکر تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2160=1987/د

    (۱) ایئرپورٹ شہرکی آبادی کے اندر ہے تو پوری نماز پڑھیں گے اور اگر شہر سے بالکل باہر ہے تو قصر پڑھیں گے۔

    (۲،۳) سفر کی نوعیت واضح نہیں ہے کہ رات میں سفر شروع کرنے پر ۱۳/۱۴ گھنٹہ کے بعد پھر پہنچنا بھی رات میں ۷/ بجے ہورہا ہے۔ راستہ میں کن نمازوں کا وقت آیا یہ واضح نہیں ہورہا ہے۔ لہٰذا سفر کی ابتدا اور انتہا کا صحیح وقت لکھئے۔

    (۴) جی ہاں بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں، لیکن ایسی نماز کا بعد میں اعادہ واجب ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند