• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9199

    عنوان:

    صلوة الحاجة کی نیت کس طرح کی جاتی ہے؟

    سوال:

    صلوة الحاجة کی نیت کس طرح کی جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 9199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1221=1221/م

     

    نیت دل کے ارادے کا نام ہے، جو دینی یا دنیوی ضرورت درپیش ہو، اس کو دل میں جمالینا کافی ہے، زبان سے اس طرح نیت کی جاسکتی ہے کہ: نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز کی فلاں کام (یہاں اس دینی یا دنیوی ضرورت کا نام لے) کے لیے۔ اس کے بعد تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز شروع کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند