• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9121

    عنوان:

    میں سفر میں قصر کے بارے میں اسلامی حکم جاننا چاہتاہوں۔ میں اپنے گھر سے روزانہ نوکری کرنے کے لیے پچیس کلومیٹر جاتا ہوں۔ اس جگہ سے اگر مجھے پینتالیس کلومیٹر کا سفر کرنا پڑے جس کی گھر چھوڑتے وقت میری نیت نہیں تھی، اس صورت میں کیا میرے اوپر قصر واجب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1548=1291/ل

    مسافت قصر 77.25 (سوا ستہتر) کلومیٹر ہے، پچیس اور پینتالیس کلومیٹر مل کر بھی مسافت سفر پورا نہیں ہوا، اس لیے آپ مذکورہ بالا صورت میں نماز پوری پڑھیں گے، قصر کرنا صحیح نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند