• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9115

    عنوان:

    میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ سجدہ میں دونوں پیروں کی بڑی انگلیوں کو موڑنا ضروری ہے ۔ یہ نماز میں فرض ہے، اور اگرکوئی اس کو پسند نہیں کرتا ہے یعنی صرف اپنے ایک ہی پیر کی بڑی انگلی موڑتا ہے اور دوسرے پیرکی بڑی انگلی نہیں ،جیسا کہ ہم تشہد میں بیٹھتے ہیں اور پیروں کی بڑی انگلیاں نہیں موڑتے ہیں تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ اس نے مزید کہا کہ سجدہ میں دونوں پیروں کی تمام انگلیاں موڑنامستحب ہے۔ذاتی طور پر میں نے کبھی بھی نماز میں اس طرح کے فرض اور واجب کے بارے میں نہیں سنا ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں اورمجھے نماز کے فرائض بتادیں تاکہ نماز ادا کرتے وقت میں تمام فرائض کو دھیان میں رکھ سکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2086=1917/ د

    نماز کے اندر صرف چھ چیزیں فرض ہیں:

    (۱) تکبیر تحریمہ (۲) قیام (۳) قرأة (۴) رکوع (۵) سجدہ (۶) قعدہٴ اخیرہ میں تشہد کے بقدر بیٹھنا اور پیروں کی انگلیاں قبلہ کی طرف موڑنا سنت ہے: کما في الشامي بل المصرح بہ توجیہہا نحو القبلة سنة ویکرہ ترکہا رد المحتار، ۲/۲۰۵، مطبوعہ زکریا ہند، لہٰذا پیروں کی انگلیاں قبلہ کی طرف کرنا سجدہ میں سنت ہے،البتہ دونوں پیروں کی کچھ انگلیاں سجدہ میں زمین پر رکھنا ضروری ہے: کما في مراقي الفلاح ومن شرط صحة السجود․․․ وضع شيء من أصابع الرجلین:۲۳۲۔ لہٰذا آپ کے دوست کا سجدہ میں بڑی انگلیوں کے موڑنے کو ضروری (فرض) کہنا درست نہیں۔ اس سے نماز ٹوٹتی نہیں ہے البتہ ترک سنت سے ثواب میں کمی ہوگی، اور اس کی عادت کرلینے سے گناہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند