• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8936

    عنوان:

    نماز میں اگر کسی نے سجدہ سہو کیا جب کہ اس پرواجب نہیں تھا تو اس کی نماز پر اس کے بلا وجہ سجدہ سہو کرنے کا کیا اثر ہوگا؟ یعنی اس کی نماز میں کراہت آئے گی یا مکروہ ہوگی یا واجب الاعادہ ہوگی؟

    سوال:

    نماز میں اگر کسی نے سجدہ سہو کیا جب کہ اس پرواجب نہیں تھا تو اس کی نماز پر اس کے بلا وجہ سجدہ سہو کرنے کا کیا اثر ہوگا؟ یعنی اس کی نماز میں کراہت آئے گی یا مکروہ ہوگی یا واجب الاعادہ ہوگی؟

    جواب نمبر: 8936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1504=245/ ل

    اگر اس شخص کو یہ گمان تھا کہ اس پر سجدہ سہو ہے اور اس نے سجدہ سہو کرلیا بعد میں پتہ چلا کہ اس پر سجدہ سہو نہیں تھا تو اس کی نماز بلاکراہت صحیح ہوگئی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند