• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8832

    عنوان:

    فجر کی سنت کا کہاں تک اہتمام کیاجائے؟ جب فرض پڑھے جارہے ہوں تو کیا ہم فرض پڑھ لیں یا سنت پڑھ کے فرض میں شامل ہوجائیں؟ یا کچھ یوں کہتے ہیں کہ اگر فرض کی پہلی رکعت ہے تو سنت پڑھ لیں پھر فرض میں شامل ہوں اور فرائض دونوں نکل جانے کا خوف ہو تو فرض پڑھ کر سنت اشراق کے وقت پڑھ لیں؟ تفصیلی جواب عنایت کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1104=1104/م

    فجر کی سنت کی بڑی تاکید آئی ہے، لہٰذا اگر فرض باجماعت فجر کی ایک رکعت بلکہ عند المحققین تشہد بھی مل سکے تو علاحدہ ہوکر سنتیں ادا کرلے، پھرشامل جماعت ہوجائے، اور اگر تشہد بھی فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو فرض میں شریک ہوجائے، اور فرض کے فوراً بعد سنت کی قضاء نہیں ہے۔ اگر پڑھنا چاہے تو آفتاب طلوع ہونے کے بعد اشراق کے وقت پڑھ لے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند