عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 8474
کیا کسی ایسے بدعتی کے بارے میں جس کے متعلق میرا یقین ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں شرک میں مبتلا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔
کیا کسی ایسے بدعتی کے بارے میں جس کے متعلق میرا یقین ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں شرک میں مبتلا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔
جواب نمبر: 847401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1849=1723/د
ایسے شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، آپ کے اختیار میں ہو تو صحیح العقیدہ شخص کو امام مقرر کریں، یا امام مقرر کیے جانے کی کوشش کریں، یا پھر آپ نماز کسی دوسری مسجد میں پڑھیں، جہاں کا امام صحیح العقیدہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا یہ صحیح ہے کہ سنت کی چار رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت لازمی پڑھی جائے گی؟ اور فرض کی چار رکعت والی نماز میں صرف شروع کی دورکعت میں سورت ملائی جائے گی؟ میں فرض و سنت نماز میں اکثر ایک ہی رکعت میں مکمل سورت پڑھ لیتی ہوں جیسے سورہ یسین، ملک، نبا، قیامہ وغیرہ ، پھر اگلی رکعت میں دوسری سورت مکمل پڑھتی ہوں۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟
5639 مناظرہم کس وقت سجدہ(نماز) نہیں ادا کرسکتے ہیں چونکہ میں اپنی گزشتہ نمازیں پوری کررہا ہوں اس لیے میں عصر کی نماز کے بعد بھی پڑھتا ہوں تاکہ میں اپنی گزشتہ چھوٹی ہوئی نمازیں پوری کرسکوں؟نیز کیا میں اپنی گزشتہ نمازیں فجر کے بعد بھی پڑھ سکتا ہوں؟ برائے کرم جلد عنایت فرماویں۔
2188 مناظربات کچھ اس طرح ہے کہ ہماری آفس میں ظہر اور عصر کی نماز باجماعت ہوتی ہے جو کہ آفس ہی کے ایک صاحب جماعت کرواتے ہیں۔ باشرع ہیں اور دین کے بارے میں اچھی معلومات رکھتے ہیں۔ کبھی کبھی جب وہ نہیں ہوتے تو ایک اور صاحب ہیں وہ جماعت کرواتے ہیں لیکن میرے نزدیک ان میں ایک برائی ہے۔ ہماری آفس میں ایک قادیانی بھی ہے یہ صاحب ان کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں ۔ ہوتا یہ ہے کہ سب اپنے اپنے گھر سے لنچ لے کر آتے ہیں یہ چار افراد ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں اور چاروں ایک دوسرے کے پلیٹ میں کھانا کھاتے ہیں۔ کیا ان صاحب کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟ (۲)میں نے یہ سنا ہے کہ امام صاحب کی جائے نماز درمیان میں ہوتی ہے لیکن ہمارے یہاں جگہ کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے امام صاحب کی جائے نماز ایک طرف کونے میں ہوتی ہے اس سے نماز میں تو کوئی فرق نہیں آتا؟ (۳)ہماری آفس میں اذان اور اقامت دینے والے صاحب کی نہ تو داڑھی ہے اور نہ ہی مونچھیں ، اس سے ہماری نماز پر کوئی فرق تو نہیں پڑتا؟
3486 مناظراگر ہم پہلی رکعت میں سورة الناس پڑھ لیں تو اگلی رکعتوں میں کیا پڑھیں؟
10253 مناظرمسجد کمیٹی کاامام کو وقت پر نمازیں پڑھانے کا پابند کرنا
2286 مناظر