• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 7859

    عنوان:

    کیا حنفی مسلک کے لوگ مغرب کی نماز سے پہلے اور مغرب کی اذان کے بعد نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟ کیا حنفی مسلک کے لوگ رکوع کے بعد نماز میں دعا کرسکتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس حرام اور حلال چیزوں کی فہرست ہے اگر ہے تو برائے کرم ایک کاپی مجھے بھیج دیں مہربانی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1607=1525/د

    احناف کے یہاں اس وقت کوئی نماز مستحب نہیں ہے۔ لیکن مکروہ بھی نہیں ہے۔ البتہ جماعت میں پیچھے رہ جانے کا ڈر ہو تو مکروہ ہے۔ قال الشامي: ذہبت طائفة إلی ندب فعلہما وإنہ أنکر کثیر من السلف وأصحابنا ومالک واستدل ․․․ والثابت بعد ھذا ہو نفی المندوبیة أما ثبوت الکراہة فلا (ج:۱، ص:۴۹۹، شامي)

    (۲) احناف کے یہاں رکوع کے بعد تسمیع و تحمید سمع اللہ لمن حمدہ ربنا لک الحمد کے علاوہ فرائض میں اور کوئی ذکر ثابت نہیں ہے۔ نوافل میں گنجائش ہے۔

    (۳) ہمارے پاس ایسی کوئی فہرست نہیں ہے جس چیز کے بارے میں معلوم کرنا ہو لکھ کر معلوم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند