• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 7371

    عنوان:

    آج کل موبائل فون میں تصویریں، آیڈیو اور ویڈیو گانے ہوتے ہیں۔ اگر ایسے موبائل فون جیب میں ہوں اور بندہ نماز کے لیے کھڑا ہوجائے تو کیا نماز ہوگی؟ اورکیا ایسے موبائل کے ساتھ کوئی مسجد میں داخل ہوسکتا ہے؟ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1430=1346/ د

    موبائل بند کرنے کا اہتمام کرے، بند کرکے نماز میں شریک ہو، نماز ہوجائے گی، مسجد میں داخل ہوتے وقت ہی موبائل بند کرنے کا اہتمام کرے۔

    موبائل فون پر تصویریں دیکھنا، تصویر کھینچنا آڈیو اور ویڈیو گانے سننا جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند