• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 7113

    عنوان:

    یہاں امریکہ میں مسجدوں میں ہر قومیت اورزبان بولنے والے آتے ہیں، اپنے بچوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔ اکثر بچوں یا خود ان کے کپڑوں پر انسانوں اورجانوروں کی تصویر وغیرہ بنی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ ساتھ ہی نماز بھی پڑھتے ہیں۔ جب کہ جہاں تصویر ہو وہاں تو نماز نہیں ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں کہ نماز جماعت ہورہی ہو ، جمعہ یا عید وغیرہ تو باقی لوگوں کا کہیں اور نماز پڑھنے جانا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ کیا ایسی صورت میں باقی افراد کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ یا ان کو نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی؟ تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1564=1339/ ب

    با تصویر کپڑا پہننے والے کی اورجس نمازی کے سامنے تصویر ہوتی ہو ان کی نمازیں مکروہ ہوں گی۔ نماز ہوجاتی ہے، مگر کراہت کے ساتھ۔ امام صاحب کو چاہیے کہ محبت و پیار کے ساتھ اچھے انداز میں لوگوں کو مسئلہ بتائیں۔ اور سادہ کپڑے پہن کر نماز کے لیے آنے کی ہدایت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند