عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 7054
جب میں پندرہ سال میں بالغ ہوا تومیں دین کی کم علمی کی وجہ سے جب احتلام یا مشت زنی کرتا تو میں غسل نہیں کرتاتھا، کیوں کہ میں غسل کرنے کے بارے میں نہیں جانتا تھا اور اٹھارہ انیس سال میں غسل کرنا شروع کیا ۔ تو کیا ان تین سالوں کی نماز اور روزہ ہوگا یا نہیں؟

جواب نمبر: 7054
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 785=785/ م
بالغ ہونے کے بعد سے اٹھارہ انیس سال کی عمر تک کی درمیانی مدت میں جتنی نمازیں، آپ نے احتلام ومشت زنی کے بعد بلاغسل کے پڑھی ہیں، ان سب کا اعادہ لازم ہے، اور جتنے روزے مشت زنی کی وجہ سے فاسد ہوئے ہیں، ان کی قضا واجب ہے اور جتنی نمازیں غسل کرکے پڑھیں گئیں وہ درست ہوگئیں۔ ان کے اعادہ کی حاجت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند