• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69987

    عنوان: اذان سے پہلے بسم اللہ؟

    سوال: کیا اذان سے پہلے بسم اللہ کہنا صحیح ہے یا غلط ؟

    جواب نمبر: 69987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1512-1492/H=01/1438

    غلط ہے اس لیے کہ اذان عبادت ہے اور اُس میں اذان سے پہلے بسم اللہ کہنا منقول و مأثور نہیں جس طرح نماز تکبیر تحریمہ سے شروع کی جاتی ہے بسم اللہ سے شروع نہیں کی جاتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند