• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69912

    عنوان: امام کے تکبیر کہنے کے بعد مقتدی کو کتنی دیر کے بعد جانا چاہئے ؟

    سوال: امام کے تکبیر کہنے کے بعد مقتدی کو کتنی دیر کے بعد جانا چاہئے ؟کئی مقتدی امام کے بعد جاتے ہیں، کیا مقتدیوں کو امام کی تکبیر کے ساتھ جان چاہئے یا جب امام تکبیر پوری کہکر رکن میں پہنچ جائے جب مقتدیوں کو جانا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 69912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1045-866/D=12/1437 مقتدی امام کے ساتھ ساتھ رکوع سجدہ وغیرہ میں جائے، البتہ خیال رہے کہ امام سے پہلے نہ چلا جائے ومتابعتہ لإمامہ فی الفروض أی بأن یاتی بہا معہ أو بعدہ ․․․․․․ فالمراد بالمتابعة عدم المسابقة ․ ردالمختار: ۲/۱۳۹، باب صفة الصلوة ، ط: زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند