• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69839

    عنوان: روزانہ میری فجر کی نمازچھوٹ جاتی ہے

    سوال: میں ڈپریشن کا مریض ہوں، جاپان میں فجر تین بجے ہوتی ہے جو میرے سونے کا اصل وقت ہے، میرے ڈاکٹر نے مجھے سونے کی دوائی لینے اور مکمل طورپر سونے کے لیے کہا ہے،میں مسلسل سوتاہوں،روزانہ میری فجر کی نمازچھوٹ جاتی ہے، اگر میں نماز کے لیے اٹھوں تو میں سو نہیں سکتا، اور اس سے میری صحت اور میرے موڈ پر اثرپڑے گا اور پھر میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز نہیں پڑھ سکتا، جب میں مسلسل سوتاہوں تو میرا موڈ اچھارہتاہے اور صحت بھی اچھی ہوتی ہے اور میں دوسری نمازیں بہتر طریقے سے پڑھ سکتاہوں اور جب سوکر اٹھتاہوں تو میں فجر پڑھ لیتاہوں۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟کیا میری اس بیماری سے فجر کی نماز چھوٹنے پر جائز وجہ مانی جائے گی؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ کیا کیا جانا چاہئے؟شکریہ

    جواب نمبر: 69839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1079-1073/B=12/1437

    روزآنہ کی ایسی عادت بنانا صحیح نہیں، ایسی ترتیب بنائیے کہ آپ اپنی تنہا نماز پڑھ کر سو جائیے تاکہ اٹھنا نہ ہو یا نماز فجر باجماعت پڑھ کر سوئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند