• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69832

    عنوان: رمضان کے روزے جان بوجھ کر چھوڑنے پر تفصیل سے کفارے کی قسمیں بتائیں۔

    سوال: رمضان کے روزے جان بوجھ کر چھوڑنے پر تفصیل سے کفارے کی قسمیں بتائیں۔

    جواب نمبر: 69832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1078-1104/B=12/1437

    رمضان شریف کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑ دیا یعنی نہیں رکھا تو یہ بہت بڑا گناہ ہے لیکن اس پر کفارہ واجب نہ ہوگا، بلکہ چھوڑنے پر صرف قضا لازم ہوتی ہے ہاں اگر رمضان کا روزہ رکھ کر قصداً توڑدے تو اس صورت میں کفارہ اور قضا دونوں واجب ہوتے ہیں یعنی مسلسل ۶۰/ روزے رکھنے پڑیں گے، اور ایک روزہ قضا کا رکھنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند