• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69558

    عنوان: حنفی کا شوافع کے ساتھ عصر کی نماز پڑھنا؟

    سوال: میں میانمار کا رہنے والاحنفی طالب علم ہوں اور ملیشیا میں پڑھائی کررہاہوں،نماز کے تعلق ایک مسئلہ درپیش ہے، میں حنفی ہوں اور یہاں ملیشیا کے اکثر لوگ شافعی ہیں، ہمارے درمیان عصر کی نماز کا مختلف ہے ، اور میرے معلومات کے مطابق وقت سے پہلے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، تو کیا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے میرے ساتھ کوئی استثنائی حکم ہے یعنی عصر کے وقت سے پہلے عصر کی نماز پڑھ لوں؟ یا میں جماعت کے بغیر تنہا نماز پڑھوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 943-971/B=12/1437

    شوافع کے ساتھ ایک مثل پر آپ عصر کی نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں، احناف میں صاحبین کے نزدیک ایک مثل پر نماز عصر کا وقت ہو جاتا ہے، یہ وقت سے پہلے نماز کی صورت نہ ہوگی بلکہ وقت شروع ہونے کے بعد ہی نماز پڑھنے کی صورت ہے جیسے حاجی لوگ مکہ و مدینہ جاتے ہیں تو وہاں ایک مثل پر ہی نماز پڑھتے ہیں۔
    -------------------------------
    احتیاط و راجح یہ ہے کہ مثلین کے بعد عصر پڑھنے کا معمول بنایا جائے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند