• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69509

    عنوان: کیا نماز پڑھتے ہوئے بچوں کو صف سے پیچھے کر دینا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا نماز پڑھتے ہوئے بچوں کو صف سے پیچھے کر دینا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1392-1367/H=12/1437 جب جماعت کھڑی ہوتو اُس وقت بچوں کی صف بالغین کی صف سے پیچھے لگوانے کا اہتمام کیا جائے یہ تو کتبِ فتاویٰ میں صراحت ہے لیکن جماعت شروع ہوجانے کے بعد نماز پڑھتے ہوئے بچوں کو صف سے پیچھے کرنے کا حکم نہیں ہے بلکہ بچوں کے دائیں بائیں اگر جگہ ہوتو بچوں کے ساتھ ورنہ بچوں کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اس لیے کہ بچوں کو ایسے وقت میں پیچھے کرنے سے انتشار اور بچوں کو بھی تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند