• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69396

    عنوان: کیا ہم چلتی بس میں بیٹھ کر فرض نماز پڑھ سکتے ہیں

    سوال: کیا ہم چلتی بس میں بیٹھ کر فرض نماز پڑھ سکتے ہیں جب کہ چلتی بس میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو ۔

    جواب نمبر: 69396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1157-1152/M=12/1437

    اگر وقت کے اندر بس سے نیچے اتر کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو اور چلتی بس میں بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی بھی گنجائش نہ ہوتو بس میں بیٹھ کر یا جس طرح ممکن ہوسکے نماز ادا کرلیں اور بعد میں اس نماز کا اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند