• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69116

    عنوان: اگر مجھے پتہ نہیں ہے کہ نماز میں سورت ملانا فرض ہے تو نماز ہوجائے گی۔

    سوال: اگر مجھے پتہ نہیں ہے کہ نماز میں سورت ملانا فرض ہے تو نماز ہوجائے گی۔

    جواب نمبر: 69116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1053-1104/L=10/1437 اگرآپ نے لاعلمی میں سورت ملائے بغیر نمازیں پڑھ لی ہیں تو نمازیں ہوگئیں ان کا اعادہ ضروری نہیں، البتہ آئندہ اس کا خیال رکھیں کہ فرض کی اول کی دو رکعتوں اور سنن کی سبھی رکعتوں میں سورت کا ملانا نہ بھولیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند