• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68914

    عنوان: اذان اور جماعت کے درمیان پندرہ منٹ کا فاصلہ کم از کم ہونا چاہئے

    سوال: جس مسجد میں پاپا عشا ء کی نماز اور تراویح پڑھ رہے ہیں اس مسجد کے امام نو بج کر کچھ منٹ پر اذان پڑھتے ہیں اور اذان سے دو یا تین منٹ بعد عشاء کی نماز شروع کردیتے ہیں۔ اس طریقہ کی وجہ سے کسی بھی نمازی کو عشاء میں فرض سے پہلے کی چار سنت پڑھنے کا موقع نہیں ملتا۔ کیا امام صاحب کا یہ طریقہ صحیح ہے؟ برائے مہربانی اس کی وضاحت کیجئے۔

    جواب نمبر: 68914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 980-993/H=10/1437 اذان کے دو یا تین منٹ بعد عشاء کے فرض کی جماعت شروع کردینا اچھا نہیں اذان اور جماعت کے درمیان پندرہ منٹ کا فاصلہ کم از کم ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند