• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68620

    عنوان: کیا فرض یا سنن نماز میں سورة فاتحہ یا کوئی اور آیت بار بار پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا فرض یا سنن نماز میں سورة فاتحہ یا کوئی اور آیت بار بار پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا منفرد اونچی آواز سے قران پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 68620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1315-1332/L=11/1437 فرض کی اول کی دو رکعتوں میں اسی طرح سنن و نوافل کی چاروں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے تکرار سے سجدہ سہو واجب ہو جائے گا الا یہ کہ سورہ فاتحہ کو مکر سورہ کے بعد پڑھا جائے، اس کے علاوہ سورتوں کا تکرار فرائض میں مناسب نہیں، نوافل میں گنجائش ہے (حاشیہ الطحطاوی علی المرافی : ۳۵۲) منفرد سرّی نمازوں میں سرّاً قرأت کرے گا؛ البتہ جہری نمازوں میں جہراً قرأت کی بھی گنجائش ہے بلکہ ادنی جہر کے ساتھ پڑھنا افضل ہے۔ ویتخیر المنفرد فی الجہر وہو افضل ویکتفی بأدناہ ․ (درمختار: ۲/۲۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند