عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 686
میں جمعہ کی نماز سے متعلق سوال کررہا ہوں۔جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعت سنت نماز پڑھتے ہیں ان کو پڑھنے سے کیا ظہر کی نماز ادا ہوجاتی ہے؟ کیا ان کو پڑھنا ضروری ہے؟ مہربانی کر کے اس مسئلہ کا جواب دیجئے گا۔
جزاک اللہ!
والسلام
جواب نمبر: 686
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 605/ج=605/ج)
جمعہ کے دن جن لو گوں پرجمعہ فرض ہوتا ہے ان کے حق میں ظہر کی نماز نہیں ہوتی ہے اور یہ لوگ جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعت سنت مؤکدہ ادا کرتے ہیں ان سے سنت مؤکدہ ہی ادا ہوتی ہیں، ظہر کی نماز نہیں ادا ہوتی ہے، اور جمعہ کے بعد مذکورہ چار رکعت پڑھنا ضروری ہے، بلا عذر چھوڑنا جائز نہیں، جو شخص بلا عذر چھوڑتا ہو وہ گنہگار اور فاسق ہے، ایسا شخص شفاعت نبوی سے محروم ہوسکتاہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند