• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68303

    عنوان: کیا فلائٹ میں پڑھی جائے گی اور کس طرح پڑھی جائے گی؟

    سوال: جہاز میں فرض نماز کا وقت ہو گیا، کیا نماز پڑھی جائے گی؟ اور کس حالت میں پڑھی جائے گی؟ اگر کھڑے ہوکر پڑھنے کی اجازت نہ ملے ؟ اور کیا نماز دہرائی جائے گی بعد میں؟

    جواب نمبر: 68303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1155-1158/H=11/1437 جہاز میں بھی نماز پڑھنا ضروری ہے البتہ کھڑے ہوکر پڑھنے کی کوئی صورت نہ ہوسکے تو بیٹھ کر پڑھ لیں پھر نیچے اتر کر دہرالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند