• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6818

    عنوان:

    ایک مسجد میں جماعت ہونے کے بعد دوبارہ اسی نما ز کے لیے جماعت ہوسکتی ہے؟

    سوال:

    ایک مسجد میں جماعت ہونے کے بعد دوبارہ اسی نما ز کے لیے جماعت ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 6818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1235=1160/ د

     

    مسجد جس کے نمازی اور امام دونوں مقرر ہیں، جو مقررہ وقت نماز جماعت سے ادا کرتے ہیں ایسی مسجد میں دوبارہ جماعت کرنا مسجد شرعی کے حدود میں مکروہ تحریمی ہے۔ جو حصہ مسجد شرعی سے باہر ہو مثلاً سہ دری وغیرہ، خارج مسجد اس میں جماعت کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند