• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67813

    عنوان: نماز میں درود ابراہیم کے بعد کیا پڑھنا چاہئے؟

    سوال: نماز میں التحیات․․․․․ پڑھنے کے بعد ہمیں درود ابراہیم پڑھنا چاہئے۔ میرا سوال یہ ہے کہ درود ابراہیم کے بعد کیا پڑھنا چاہئے؟ براہ کرم، پوری دعا لکھیں۔

    جواب نمبر: 67813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 9863-1095/Sd=1/1438

    نماز کے قعدہ اخیرہ میں درود ابراہیم کے بعد قرآنِ کریم یا احادیث میں جو دعائیں وارد ہوئی ہیں ان میں سے کوئی بھی دعا پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ خاص طور پر یہ دعا پڑھنا مستحب ہے: اللّٰہم انی ظلمتُ نفسي ظلماً کثیراً ولا یغفر الذنوبَ الا أنت فاغفر لی مغفرةً من عندک وارحمنی، انک أنت الغفور الرحیم“ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خاص طور پر نماز میں یہ دعا پڑھنے کے لیے فرمایا تھا۔ عن أبي ہریرة رضي اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا فرغ أحدکم من التشہد الأخر فلیتعوذ باللّٰہ من أربع: من عذاب جہنم، و من عذاب القبر، و من فتنة المحیا و الممات، ومن شر المسیح الدجال۔ (سنن أبي داوٴد، الصلاة / باب ما یقول بعد التشہد رقم: ۹۸۳، ومثلہ في صحیح مسلم ۱/۲۱۷) ویدعو بالدعوات الماثورة أي المنقولة عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الخ، ویدعو بما یشبہ ألفاظ القرآن۔ (حلبي کبیر ۳۳۵ لاہور) یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ عن أبی بکر الصدیق رضي اللّٰہ عنہ أنہ قال لرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: علمني دعاء أدعو بہ في صلاتي، قال: قل: اللہم انی ظلمت نفسی ظلما کثیراً ولا یغفر الذنوب الا أنت فاغفر لی مغفرة من عندک وارحمنی، انک أنت الغفور الرحیم“ (صحیح البخاري، رقم: ۸۳۴، باب الدعاء قبل السلام) العنایة شرح الہدایة: ۱/۳۱۸، باب صفة الصلاة، دار الفکر، بیروت، حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاح: ۱/۲۷۳، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت، اللباب في شرح الکتاب: ۱/۷۴، باب صفة الصلاة، ط: المکتبة العلمیة، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند