• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67731

    عنوان: اجتماعی طور سے میں شب قدرمیں نماز نفل ادا کارنا کیسا ہے

    سوال: اجتماعی طور سے میں شب قدرمیں نماز نفل ادا کارنا کیسا ہے اور اپنے محلے کی مسجد چھوڑ کر کسی نامی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے ؟ براے مہربانی تفصیل سے وظاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 723-723/B=10/1437 (۱) شب قدر میں شب بیداری کرنے، تلاوت قرآن اور نوافل اور دعا وغیرہ سب کام تنہائی میں اپنے گھر کے اندر کرنا چاہئے، اجتماعی طور پر نفل پڑھنا اس میں ریا اور دکھاوے کی صورت پائی جاتی ہے اس سے بچنا چاہئے۔ اگر جماعت کے ساتھ نفل پڑھتے ہیں تو یہ نفل مکروہ ہے، شریعت میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ (۲) اپنے محلہ کی مسجد میں اعتکاف کرنا مسنون ہے اپنا نام اونچا کرنے کے لیے کسی نامی مسجد میں جاکر اعتکاف کرنا خلافِ سنت ہے اس میں ریا یعنی ناموری کا شائبہ بھی ہے، اگر اعتکاف کرنے والے کی نیت ناموری کی نہ ہو بلکہ کچھ اور مقصود ہوتو سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند