• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67392

    عنوان: اگر نماز تراویح میں امام جہاں سجدہ تلاوت نہیں ہے وہاں سجدہ تلاوت کردے تو کیا نماز کا کیا ہوگا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز تراویح میں امام جہاں سجدہ تلاوت نہیں ہے وہاں سجدہ تلاوت کردے تو کیا نماز کا کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 67392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1195-1186/N=11/1437 اگر امام نے نماز تراویح یا کسی فرض یا واجب نماز میں غیر محل میں سجدہ تلاوت کیا ، یعنی: آیت سجدہ کے بغیر سجدہ تلاوت کیا تو سجدہ سہو واجب ہوگا (امداد الاحکام ، کتاب الصلاة، فصل في سجود التلادة ۲: ۳۰۳، سوال: ۵، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند) ، اگر سجدہ سہو کرلیا تو نماز بلا کراہت درست ہوجائے گی ورنہ ناقص اور واجب الاعادہ ہوگی ، ولا یجب السجود إلا بترک واجب أو تأخیرہ أو تأخیر رکن الخ کذا فی الکافي (الفتاوی الھندیة، کتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السھو، ۱: ۱۲۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند