• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67306

    عنوان: سفر وغيره مي، قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا مشکل ہو تو کیا کیا جانا چاہئے؟

    سوال: جہاز سے سفر کے دوران اگر نماز کا وقت آجا ئے اور بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا ناممکن ہو یا مشکل ہو تو کیا کیا جانا چاہئے؟یہ جگہ کی تنگی وجہ سے ہوسکتاہے، یا سیٹ بیلٹ پہننے کی وجہ سے ، یا کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں اس لیے جگہ نہیں مل رہی ہے یا جگہ کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑے ، یا جہاز کا عملہ اجازت نہ دے، یاکوئی قانونی مشکل در پیش ہو یا اس سے دوسروں کو پریشانی ہو؟ اور جب جہاز اترے گا تو نماز کا وقت ختم ہوچکا ہو گا۔

    جواب نمبر: 67306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1194-1247/L=11/1437

    ایسی صورت میں انتظار کیا جائے اگر اخیر وقت تک موقع نہ ملے تو جس حالت میں ممکن ہو اسی حالت میں نماز پڑھ لی جائے اور بعد میں قضاء کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند