• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67292

    عنوان: کیا ایسے کمرے میں نماز پڑھنا ٹھیک ہے جو گھر میں سب سے صاف ستھرا ہے اس میں ٹائلس لگے ہوئے ہیں، لیکن اس کے نیچے سیپٹک ٹینک موجود ہے

    سوال: کیا ایسے کمرے میں نماز پڑھنا ٹھیک ہے جو گھر میں سب سے صاف ستھرا ہے اس میں ٹائلس لگے ہوئے ہیں، لیکن اس کے نیچے سیپٹک ٹینک موجود ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 67292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 983-968/N=10/1437

    بظاہر کمرے میں سیپٹک ٹینک کی کچھ بھی بدبو نہیں آتی ہے؛ بلکہ اگر کسی نئے آدمی کو بتایا نہ جائے تو اس کے لیے جاننا بھی آسان نہ ہوگا، پس ایسی صورت میں اس کمرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں، کچھ حرج نہیں، مستفاد: قولہ: ”وسطوحھا“: أي: ھذہ الأربعة لخروج الرائحة الکریھة علی المصلي والذي یظھر في ھذا کراھة التنزیہ (حاشیة الطحطاوي علی الدر المختار، کتاب الصلاة، قبیل باب الأذان ۱: ۱۸۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند