عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 67233
جواب نمبر: 67233
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 993-978/N=10/1437
اگر آپ فرض نماز کسی آبادی میں یا آبادی سے کچھ باہر کسی ایسی جگہ میں ادا کریں جہاں آس پاس کی کسی مسجد کی اذان کی آواز آتی ہے تو اذان یا اقامت سنت موٴکدہ نہیں، آپ اذان واقامت کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؛ کیوں کہ جب وہاں مسجد کی اذان کی آواز آتی ہے تو مسجد کی اذان واقامت دونوں آپ کے لیے کافی ہوں گی، البتہ اذان واقامت کے ساتھ ادا کرنا مستحب ہے۔ اور اگر آپ فرض نماز آبادی سے دور کسی ایسی جگہ ادا کریں جہاں مسجد کی اذان کی آواز نہیں آتی تو اقامت سنت موٴکدہ ہے اور اذان مستحب ہے، پس اقامت کا ترک مکروہ ہوگا اور اذان کا ترک صرف خلاف اولی ہوگا (در مختار وشامی ۲ :۴۹، ۶۳، ۶۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند