• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67189

    عنوان: کیا ظہر کی نماز سے پہلے نفل نماز درست ہے؟

    سوال: (۱) میں سفر میں تھا، میں عصر کی نماز پڑھنے کے لیے ایک مسجد میں پہنچا تو جماعت ہوچکی تھی تو ہم نے اقامت کہے بغیر دوسری جماعت کرلی تو کیا دوسری جماعت بغیر اقامت کے درست ہوئی ؟ (۲) کیا ظہر کی نماز سے پہلے نفل نماز درست ہے؟

    جواب نمبر: 67189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 855-713/D=11/1437 (۱) اقامت کہنا سنت ہے اس کے بغیر بھی نماز درست ہوجاتی ہے لہذا صورت مسئولہ میں بغیر اقامت کے دوسری جماعت درست ہوگئی۔ (۲) زوال کے بعد ظہر کی نماز سے پہلے نفل نماز پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند