• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67052

    عنوان: کیا ہم نوافل کی نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم نوافل کی نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 67052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 791-786/SN=8/1437 تین سے زائد مقتدیوں کے ساتھ نفل نماز باجماعت مکروہ ہے۔ اگر مقتدی تین یا اس سے کم ہوں تو گنجائش ہے۔ درمختار مع الشامی میں ہے: ولا التطوع بجماعة خارج رمضان أي یکرہ ذلک لو علی سبیل التداعي بأن یقتدي أربعة بواحد کما في الدرر الخ (درمختار مع الشامی، ۲/۵۵۰، مطلب فی کراہیة الا قتداء في النفل علی سبیل التداعي، ط : زکریا )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند