• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66951

    عنوان: اگر كوئی باشرع نہ ہو تو امامت كون كرے؟

    سوال: اگر چار پانچ لوگ ہوں اور وہ جماعت سے نماز پڑھنا چاہیں مگر ان میں کوئی مشرع نہیں ہو،بلکہ سبھی کلین شیو ہیں تو ان کے لیے کیا بہترہے ؟ وہ انفرادی طور نماز پڑھیں یا جماعت کے ساتھ پڑھیں؟

    جواب نمبر: 66951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1002-981/H=10/1437 ان میں سے جو قرآن شریف اچھا پڑھتا ہو مسائل نماز سے واقف ہو اور اس کے اندر صالحیت زیادہ نظر آتی ہو اس کی اقتداء میں بہتر ہے کہ یہ چار پانچ لوگ باجماعت نماز اداء کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند