• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66621

    عنوان: جماعت شروع ہونے كے بعد فجر كی سنتیں كیسے پڑھیں؟

    سوال: میرے دو سوال ہیں : (۱) اگر فجر کی سنت اس حالت میں رہ گئی کہ جماعت ہو رہی ہواور آپ جماعت کے ساتھ مل جاوٴ سنت نہ پڑھو تو ان کو بعد میں کس طرح اور کس وقت پڑھنا ہے؟ (۲) وتر کی کتنی رکعت پڑھنا صحیح ہے اور کیسے پڑھیں ؟

    جواب نمبر: 66621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 944-949/H=9/1437

     

    (۱) اگر ایک رکعت ملنے کی امید ہو او رخارجِ مسجد یا ستون وغیرہ کی آڑ میں پڑھنے کا موقع ہوتو سنت فجر پڑھ کر جماعت میں شامل ہوں ورنہ جماعت میں شامل ہوجائیں اور چھوٹی ہوئی سنن کو وقتِ مکروہ نکل جانے کے بعد یعنی بعد طلوعِ آفتاب جب اشراق کا وقت ہوجائے اُس وقت پڑھ لیں۔

    (۲) تین رکعات ایک سلام سے پڑھیں اور تیسری رکعت میں سورت پڑھنے کے بعد دعاء قنوت پڑھیں یعنی دونوں ہاتھ اٹھا کر اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے باندھ کر قنوت پڑھیں، بقیہ دیگر امور جس طرح اور نمازوں میں اداء کئے جاتے ہیں اسی طرح وتر میں بھی ادائے گی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند