• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66509

    عنوان: کیا امامت اور انفرادی نماز میں وہ نسورا جیب میں رکھ سکتاہے یا نہیں؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ایک بھائی نسوار رکھتاہے، لیکن گھروالوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں سے خفیہ رکھتاہے، اب نماز کی حالت میں بھی وہ جیب میں نسورا رکھتا ہے، اگر جیب سے نکالتاہے تو پتاچلتاہے، دوسری بات یہ ہے کہ کبھی کبھی وہ نماز دوسروں کو پڑھاتابھی ہے، ایسی صورت میں بھی اس کو نسورا جیب میں رکھنا پڑتاہے تاکہ ابو یا دوسروں کو پتا نہ چلے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا امامت اور انفرادی نماز میں وہ نسورا جیب میں رکھ سکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 66509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1072-1134/L=10/1437 نسوار جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جاتی ہے؛ البتہ نماز کی حالت میں ایسی چیز یں رکھنا مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند