• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66420

    عنوان: امام کے نماز شروع کرنے کے بعد مقتدی کا آنا

    سوال: مسجد کے امام نے فرض نماز اکیلے شروع کی کیوں کہ مقتدی وہاں موجود نہیں تھے -امام نے ایک رکعت مکمل کی، اب ایک مقتدی آگیا تو کیا مقتدی امام کے پیچھے کھڑا ہوکر جماعت سے نماز پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 66420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1041-1098/L=10/1437 جی ہاں! امام کی اقتداء کی نیت کرکے امام کے ساتھ شاملِ جماعت ہوسکتا ہے ولو حلف أن لایوم أحداً فاقتدی بہ انسان صح الاقتداء ․ کما فی الأشباہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند