• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66351

    عنوان: نماز میں تعوذ کے ساتھ تسمیہ پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: نماز میں تعوذ کے ساتھ تسمیہ پڑھنا کیسا ہے؟ حنفی مسئلہ کے مطابق بتائیں۔

    جواب نمبر: 66351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 736-612/D=9/1437 نماز میں ثناء پڑھنے کے بعد تعوذ کے بعد تسمیہ پڑھنا سنت ہے اسی طرح نماز میں جب بھی سورہٴ فاتحہ پڑھی جائے اس سے پہلے آہستہ آواز میں بسم اللہ الرحمن الر حیم پڑھنا سنت ہے۔ عن ابن عباس قال: کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یفتتح صلاتہ ببسم اللہ الرحمن الرحیم (الترمذی ۱/۵۷ اشرفی) وکما تعوذ سمی سراً في أول کل رکعة (درمختار) وفي الشامیة: وذکر في ”المصفی“ أن الفتوی علی قول أبي یوسف أنہ یسمی في أول کل رکعة ویخفیہا (الشامی ۲/۱۹۲ زکریا والبحر الرائق ۱/۵۴۴ زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند