Q. اگر دوران نماز سورہ ملاتے وقت ایک یا دو آیت چھوٹ جائے تو کیا نماز لوٹانا ہوگا یا سجدہ سہو کرنا ہوگا جب کہ اس سے آگے اور اس سے پیچھے تین تین آیتیں پڑھ چکا ہے؟ (۲)اگر نماز میں ? فجعل? کی جگہ ?فجعلہ? پڑھ دیا تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں جب کہ اس سے پہلے تین آیت پڑھ چکا ہے؟ (۳) کیا فجر کی نماز سے پہلے فجر کی سنت کے علاوہ کوئی اور نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟ (۴) اگر کوئی شخص امام صاحب سے فجر اور عصر کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا چاہتا ہے اور اگر اس سے مصافحہ نہیں کیا جائے تو وہ اس امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا ہے۔ نیز وہ بریلوی سے تعلق رکھتاہے۔ کیا اس سے مصلحتاً ہاتھ ملانا درست ہے یا نہیں تاکہ وہ نماز پڑھتا رہے؟ کیا امام کو مصافحہ کرلینا چاہیے یا نہیں؟