• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66037

    عنوان: مسافر امام دوران سفر اگر اپنے وطن اصلی کی آبادی میں پہنچ جائے تو اس کا سفر باطل ہوجاتا ہے

    سوال: رائیونڈ سے جماعت اپنے رخ پر کام کرنے کیلئے سفر پر روانہ ہوئی، راستے میں نماز ادا کرنے کے لیے کسی شہر میں رکی، ایک ساتھی کو امام بنایا گیا، اتفاق سے اسی امام کا گھر اسی شہر میں تھا جبکہ نماز سفر والی ادا کی گئی، پوچھنا یہ ہے کہ جس کو امام بنایا گیا اس کی حیثیت مسافر کی تھی یا مقیم کی؟ وہ نماز درست ہوئی یا نہ ہوئی؟

    جواب نمبر: 66037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 718-667/D=10/1437

    مسافر امام دوران سفر اگر اپنے وطن اصلی کی آبادی میں پہنچ جائے تو اس کا سفر باطل ہوجاتا ہے پس صورت مسئولہ میں جب امام صاحب کا گھر اسی شہر میں تھا تو انہیں پوری نماز پڑھنا چاہئے تھی قصر پڑھنا جائز نہ ہوا لہذا انہیں اور سب مقتدیوں کو اپنی نماز دہرانی لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند