• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65325

    عنوان: فجر كی نماز كے لیے 8 اور 13 سال كى بچوں پر كس حد سختی كی جاسكتی ہے؟

    سوال: میرے دو بیٹے ہیں ، ایک آٹھ سال کا اور دوسرا تیرہ سال کا ہے۔ ما شاء اللہ، دونوں پابندی سے نماز پڑھتے ہیں ، لیکن اسکول کے وقت کی وجہ سے فجر کی نماز میں کوتاہی ہوجاتی ہے، میں دونوں پر کس حد تک سختی کرسکتاہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 65325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1175-1243/L=11/1437 آٹھ سا ل کے بیٹے کو سمجھاتے رہیں اور ڈانٹ ڈپٹ بھی کریں، تیرہ سال کا بیٹا اگر نماز میں سستی کرتا ہے تو پہلے سمجھائیں، اور ڈانٹ ڈپٹ کریں، پھر بھی اگر وہ اپنی اصلاح نہ کرے تو ہلکے ضرب کے ذریعہ اس کی اصلاح کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند