عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 65229
جواب نمبر: 65229
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 738-716/H=8/1437 جب وضو ٹوٹے فوراً نماز کو چھوڑدے اور وضوء کرے اور بہتر یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کہہ کر از سر نو نماز ادا کرلے اگرچہ بنا بھی کرسکتا ہے یعنی جس رکن میں وضو ٹوٹا تھا وہیں سے جوڑ لگاکر پڑھ لے مگر چونکہ بناء کے احکام میں بہت تفصیل ہے ہوسکتا ہے بناء درست نہ ہونے کی وجہ سے نماز ہی نہ ہو اس لیے تجدید وضو کرکے از سر نو پڑھ لینا بہتر ہے، فرض نماز باجماعت یا صلاة التسبیح یا ان کے علاوہ جو بھی نماز ہو سب کا یہی حکم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند